چوہدری منظور

ٹافیاں بانٹ کراوربریانی کھلاکرکوئی ووٹ حاصل نہیں کرسکتا’ چوہدری منظور

لاہور(عکس آں لائن) پیپلز پارٹی پنجاب کے جنرل سیکرٹری چوہدری منظوری نے کہا ہے کہ مفتاح اسماعیل کاتعلق حلقے سے ہی نہیں تھا، ٹافیاں بانٹ کراوربریانی کھلاکرکوئی ووٹ حاصل نہیں کرسکتا۔

نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ فیصل واوڈا سے حلقے میں ایک ہی شخص استعفیٰ مانگ رہا تھا، قادرمندوخیل فیصل واوڈا کے خلاف سپریم کورٹ تک گئے ہیں۔مسلم لیگ (ن) والے بتائیں عام انتخابات کے مقابلے میں ان کے 20ہزار ووٹ کم کیوں ہوئے،

پی ٹی آئی والے بھی بتائیں ان کے30ہزارووٹ کم کیوں ہوئے، حلقے میں پانی کامسئلہ پی ٹی آئی یاپیپلزپارٹی حل کرسکتی تھی؟، کے فورکے فنڈنوازشریف نے روکے تھے ، پی ٹی آئی والے پانی کامسئلہ حل نہیں کرسکتے اس لئے ووٹ نہیں ملے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں