ٹائیگر فورس

ٹائیگر فورس کا ٹیسٹ رن مکمل، وزیراعلی پنجاب نے سیالکوٹ میں افتتاح کردیا

سیالکوٹ (عکس آن لائن ) ٹائیگر فورس کا ٹیسٹ رن مکمل ہوگیا، وزیراعلی پنجاب نے سیالکوٹ میں افتتاح کر دیا، عثمان بزدار نے فورس کے جوانوں سے ملاقات کی، وزیر اعلی کو ٹائیگر فورس کی کیپ پہنائی گئی۔

وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ ابتدائی طور پر سیالکوٹ میں نوجوانوں کو ذمہ داریاں سونپی گئیں، نوجوانوں کو مساجد اور یوٹیلیٹی سٹورز کے باہر تعینات کیا گیا، رضاکاروں پر مشتمل فورس کو ضلعی انتظامیہ اور مقامی پولیس کا تعاون بھی حاصل ہے۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ مساجد اور یوٹیلیٹی سٹورز میں سوشل ڈسٹنسنگ اور حکومتی گائیڈ لائینز کو یقینی بنایا جا رہا ہے، یوٹیلیٹی سٹورز میں مطلوبہ سامان میسر نہ ہونے پر ضلعی انتظامیہ کو شکایت کی جا سکے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں