جارج لنڈے

ٹائٹل کا دفاع کرنا بڑی ذمہ داری ہے: جارج لینڈے

لاہور (عکس آن لائن)لاہور قلندرز کے اسپنرجارج لنڈے نے کہا ہے کہ ہار جیت کھیل کا حصہ ہے، ٹائٹل کا دفاع کرنا بڑی ذمہ داری ہے۔

میچ کے بعدگفتگو کرتے ہوئے جارج لنڈے نے کہا کہ لگاتار تین میچوں میں شکست ہوگئی لیکن پر امید ہیں کہ کم بیک کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ رضوان کے بعد افتخار نے بہت عمدہ اننگز کھیلی، راشد خان ورلڈ کلاس بولر ہیں ان کی کمی تو ہوتی ہے۔

جارج لنڈے نے کہا کہ پچ کی کنڈیشن معلوم نہ ہونے سے زیادہ فرق نہیں پڑا، میں پوری کوشش کروں گا کہ ٹیم کو اگلے میچز جتوانے میں اہم کردار ادا کروں۔

پی ایس ایل کے دوران گراؤنڈ کی رونقوں میں اضافہ کرنے والے کراؤڈ کی تعریف کرتے ہوئے انہوں نے کہ ملتان کے شائقین بہت پرجوش ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں