ویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان دوسرا ٹیسٹ 18 جون سے شروع ہو گا

سینٹ لوشیا(عکس آن لائن)ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دوسرا اور آخری ٹیسٹ 18 جون سے ڈیرن سیمی نیشنل سٹیڈیم، گراس آئلیٹ میں شروع ہو گا،ویسٹ انڈیز کے خلاف جنوبی افریقہ کو دو میچوں کی سیریز میں1-0کی برتری حاصل ہے۔شیڈول کے مطابق ٹیسٹ سیریز کے بعد دونوں ٹیموں کے مابین پانچ ٹی 20 انٹرنیشنل میچوں کی سیریز کھیلی جائے گی۔

پہلا میچ 26 جون، دوسرا 27 جون، تیسرا 29 جون، چوتھا یکم جولائی جبکہ پانچواں اور آخری میچ 3 جولائی کو کھیلا جائے گا۔ تمام میچز نیشنل کرکٹ سٹیڈیم، سینٹ جارجز میں کھیلے جائیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں