ویسٹ انڈیز

ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کے درمیان پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو کھیلا جائے گا

ٹرینیڈاڈ(عکس آن لائن)ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں پر مشتمل سیریز کا پانچواں اور آخری میچ 22 دسمبر کو برائن لارا سٹیڈیم، تاروبا، ٹرینیڈاڈمیں کھیلا جائے گا،دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ میچوں کی سیریز 2ـ2 سے برابر ہے۔

ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں انگلینڈ کی ٹیم کو 4 وکٹوں سے شکست دی تھی اور دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں 10 رنز سے ہرایا تھا تاہم برطانوی ٹیم نے تیسرے ٹی ٹونٹی میں کم بیک کرتے ہوئے ویسٹ انڈین ٹیم کو 7 وکٹوں اور چوتھے ٹی ٹونٹی میچ میں 75 رنز سے شکست دی تھی۔

اس سے قبل میزبان ویسٹ انڈین ٹیم نے تین ون ڈے میچوں کی سیریز میں مہمان برطانوی مینز کرکٹ ٹیم کو 1ـ2 سے شکست دی تھی۔ دونوں ٹیموں کے درمیان پانچ ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پانچواں اور آخری ٹی ٹونٹی میچ 22 دسمبر کو ٹرینیڈاڈ میں ہی کھیلا جائے گا۔پانچ ٹی ٹونٹی سیریز میں ویسٹ انڈین ٹیم کو رومین پائول لیڈ کریں گے جبکہ برطانوی ٹیم کو جوز بٹلر لیڈ کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں