مائیک پومپیو

ویاناحملہ،امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی شدید مذمت، متاثرین سے اظہار ہمدردی

واشنگٹن( عکس آن لائن)امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے ویانا حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیرخارجہ مائیک پومپیو کی جانب سے ویانا حملے کے متاثرین سے اظہار ہمدردی کرتے ہوئے کہا گیا ہے کہ امریکا ویانا حملے کی شدید مذمت کرتا ہے۔مائیک پومپیو کا ویانا حملے پر کہنا تھا کہ آسٹریا کے عوام کے ساتھ اظہار یکجہتی کرتے ہیں۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آسٹریا کے دارالحکومت ویانا میں یہودیوں کی عبادت گاہ (معبد)کے قریب فائرنگ کے نتیجے میں کئی افراد زخمی اور 2 افراد ہلاک ہوگئے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں