گگو منڈی

وہاڑی ،گگو منڈی کے علاقہ میں قتل کی واردات میں مطلوب مجرم اشتہاری کنول بی بی گرفتار

گگو منڈی(نمائندہ عکس آن لائن) وہاڑی پولیس کی کاروائی گگو منڈی کے علاقہ میں قتل کی واردات میں مطلوب

اے کیٹگری کی مجرم اشتہاری کنول بی بی گرفتار تفصیلات کے مطابق وہاڑی پولیس نے اہم کاروائی کرتے ہوئے،

قتل کی واردات میں مطلوب اے کیٹگری کی مجرم اشتہاری کنول بی بی کو گرفتار کر لیا ہے ملزمہ اپنے ساتھیوں

کے ہمراہ حنیف نامی شخص کو رشتہ کروانے کا جھانسہ دے کر کسووال لے گئے تھے جہاں پیسے کے لالچ میں

حنیف کو قتل کر کے اس کے پاس موجود رقم ہتھیا لی اور روپوش ہو گئی تھی جس پر ملزمہ کی گرفتاری

کے لیے اے ایس پی بورے والا ڈاکٹر عذیر احمد کی سربراہی میں ایس ایچ او گگو منڈی ارشد عباس پر مشتمل

خصوصی ٹیم تشکیل دی گئی تھی جنہوں نے جدید ٹیکنیکل اپروچ استعمال کرتے ہوئے دو سال سے مفرور

ملزمہ کو کامیاب ریڈ کرتے ہوئے گرفتار کیا اس موقع پر ڈی پی او وہاڑی احسان اللہ چوہان کا کہنا تھا کہ

مجرمان اشتہاری اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کاروای میں مزید تیزی لائی جا رہی ہے سنگین

وارداتوں میں ملوث مجرمان کی گرفتاری سے جرائم پر قابو پانے میں مدد ملے گی

اپنا تبصرہ بھیجیں