محمد رضوان

وکٹ کیپنگ کے دوران تلاوت کرتا رہتا ہوں، محمد رضوان

کراچی(عکس آن لائن)قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین اور پی ایس ایل میں ملتان سلطانز کے کپتان محمد رضوان نے کہا ہے کہ وکٹ کیپنگ کے دوران تلاوت کرتا رہتا ہوں۔ ایک انٹرویومیں قومی ٹیم کے وکٹ کیپر بیٹسمین محمد رضوان نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارتی کھلاڑی شش و پنج کا شکار نظر آئے، بھارتی کھلاڑیوں کی باڈی لینگویج دیکھ کر بابر اعظم اور میں نے فائدہ اٹھایا تھا۔

انہوں نے کہا کہ وکٹ کیپنگ کے دوران تلاوت کرتا رہتا ہوں، قومی ٹیم کے کھلاڑی اب تہجد کی نماز بھی باقاعدگی سے پڑھتے ہیں،ویسٹ انڈیز کے کپتان پوران بھی مجھ سے تلاوت سے متعلق سوال پوچھ چکے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں