ڈاکٹر یاسمین راشد

وکلا گردی کی ماضی میں اتنی بدترین مثال نہیں ملتی، ڈاکٹر یاسمین راشد

لاہور(عکس آن لائن) صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہا ہے کہ وکلا گردی کی ماضی میں اتنی بڑی بدترین مثال نہیں ملتی،پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی سے مالی وجانی نقصان ہوا،ہنگامہ آرائی کے باعث تقریبا 500مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کروانا پڑا۔

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو صوبائی وزیر صحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں ہنگامہ آرائی کے دوران علاج کی معطلی کے باعث جان کی بازی ہارنے والے محمد بوٹا کے اہل خانہ کو 10لاکھ روپے کا امدادی چیک دے دیا۔تقریب میں ڈپٹی کمشنر لاہور دانش افضال بھی صوبائی وزیر صحت کے ہمراہ تھے۔صوبائی وزیر صحت ڈاکٹر یاسمین راشد نے محمد بوٹا کے اہل خانہ سے اظہار تعزیت کیا۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے صوبائی وزیرصحت پنجاب ڈاکٹر یاسمین راشد نے کہاکہ وزیراعلی پنجاب سردارعثمان بزدار کی ہدایت پر محمدبوٹا کے اہل خانہ کو امدادی چیک دیا جا رہا ہے،وکلا گردی کی ماضی میں اتنی بڑی بدترین مثال نہیں ملتی،پی آئی سی میں ہنگامہ آرائی سے مالی وجانی نقصان ہوا،ہنگامہ آرائی کے باعث تقریبا پانچ سو مریضوں کو دوسرے ہسپتالوں میں شفٹ کروانا پڑا۔

ڈاکٹر یاسمین راشد کا مزید کہنا تھا کہ وکلا برادری بھی پی آئی سی حملہ سے شرمندہ ہے،ہم تشدد کا نشانہ بننے والے ڈاکٹرز، مریضوں، صحافیوں اور راہگیروں کے ساتھ کھڑے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں