شیخ رشید کا دعوی

ووٹ کو عزت دینے کی بات کرنے والے ووٹ کو ذلیل کررہے ہیں، شیخ رشید

راولپنڈی(نمائندہ عکس)سربراہ عوامی مسلم لیگ و سابق وزیرداخلہ شیخ رشید احمد نے کہا کہ موجودہ حکمران جو کھیل کھیل رہے ہیں اس میں وہ خود پھنستے جارہے ہیں،حکمران عوام کے فیصلے او ر ووٹ کو عزت دیں ورنہ وہ خود ذلیل ہوں گے۔

بدھ کو اپنے بیان میں شیخ رشید نے کہا کہ تحریک انصاف کی 20نشستوں پر برتری دیکھ کر موجودہ حکومت نے دھاندلی اور غنڈہ گردی شروع کردی،کل میں نے ٹاﺅن شپ اور صدر میں جلسہ کیا وہاں کی انتظامیہ کو پولیس نے پکڑ لیا۔شیخ رشید احمد کا مزید کہنا تھا کہ ووٹ کو عزت دینے کی بات کرنے والے ووٹ کو ذلیل کررہے ہیں،مہنگائی ،کرپشن اور منی لانڈرنگ کے ڈسے ہوئے عوام میں موجودہ حکومت کے خلاف نفرت انتہا پر ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں