ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ

ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ ،2022ء میں پاکستان کی کامیابی کاتناسب88.88فیصد رہا

لاہور ( عکس آن لائن)ون ڈے انٹرنیشنل کرکٹ میں سال2022کے دوران پاکستان نے3ٹیموں کے خلاف9ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے،8میچ جیتے اورایک میچ ہارا پاکستان کی کامیابی کاتناسب88.88فیصدہے۔پاکستان نے آسٹریلیاکے خلاف3ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے، 2میچ جیتے اورایک میچ ہارا آسٹریلیاکے خلاف پاکستان کی کامیابی کاتناسب66.66فیصدہے۔

نیدرلینڈز کے خلاف3ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اورتینوں میچ جیتے نیدرلینڈزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب100فیصدہے۔ویسٹ انڈیزکے خلاف3ون ڈے انٹرنیشنل میچ کھیلے اورتینوں جیتے ویسٹ انڈیزکے خلاف پاکستان کی کامیابی کا تناسب 100 فیصد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں