شاہ محمود قریشی

وقت پر درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان کو نقصان ہوگا، شاہ محمود قریشی

گوجرہ (عکس آن لائن)پاکستان تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی نے کہا کہ وقت پر درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان کو نقصان ہوگا،مخالفین کو گھمنڈ تھا کہ وہ تحریک انصاف کی صفوں میں دراڑ پیدا کرچکے ہیں ،اللہ کا کرم ہے نئی تاریخ رقم ہوئی۔گوجرہ میں جلسہ عام سے خطاب کے دوران شاہ محموم قریشی نے کہا کہ مخالفین کو گھمنڈ تھا کہ وہ تحریک انصاف کی صفوں میں دراڑ پیدا کرچکے ہیں لیکن اللہ کا کرم ہے کہ ایک نئی تاریخ رقم ہوئی ہے ۔ انہوں نے کہاکہ تحریک انصاف پاکستان کی سب سے بڑی جماعت بن چکی ہے، عمران خان نے 8ماہ سے الیکشن کی تیاری کر رکھی ہے، تحریک انصاف میدان میں ہے اور مخالفین خوف میں مبتلاہیں۔

انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک فیصلہ کن مرحلے میں داخل ہو چکا ہے، ملک میں مہنگائی اور بیروزگاری میں اضافہ ہوگیا ہے، آج دنیا پاکستان پر بھروسہ نہیں کر رہی ہے، معیشت کا یہ حال ہے کہ پاکستان میں صنعتیں بند ہورہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ وقت پر درست فیصلے نہ کیے تو پاکستان کو نقصان ہوگا، فیصلوں کا حق صرف پاکستان کے عوام کو ہوناچاہیے، عوامی قوت سے فیصلے ہوتے تو آج یہ صورتحال نہ ہوتی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں