وقا ریونس

وقا ریونس کی زیرنگرانی باولرز کے کیمپ آج سے شروع ہوگا

لاہور(عکس آن لائن)آسٹریلیا کے خلاف سیریز کی تیاریوں کے پیش نظر قومی کرکٹ ٹیم کے باولنگ کوچ وقار یونس قذافی اسٹیڈیم میں دو روزہ کیمپ کا انعقاد کریں گے۔ دو روزہ کیمپ آج ہفتہ سے شروع ہوگا۔قومی کرکٹ ٹیم کی سلیکشن کمیٹی نے قائداعظم ٹرافی اور نیشنل ٹی ٹونٹی کپ میں اعلی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے 13 کھلاڑیوں کوکیمپ میں طلب کیا ہے جبکہ فاسٹ باولرز شاہین شاہ آفریدی اور محمد عباس بھی 2 روزہ کیمپ میں شرکت کریں گے۔

کیمپ کا مقصد آسٹریلیا کے خلاف قومی ٹی ٹونٹی اور ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے انتخاب سے قبل باولرز کی کارکردگی کا بغور جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ باولرز کی صلاحیتوں میں نکھار لانا ہے۔ڈومیسٹک کرکٹ سے دور فاسٹ باولر زشاہین آفریدی اور محمدعباس بھی کیمپ میں ایکشن میں نظر آئیں گے۔قائداعظم ٹرافی کے تیسرے راونڈ کے بعد فاسٹ باولر محمد عباس نے ڈومیسٹک کرکٹ سے وقفہ لیا تھاجبکہ اگست میں ڈینگی وائرس کا شکار ہونے والے شاہین آفریدی بھی کیمپ میں شرکت کریں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں