وقار یونس

وقار یونس کا شادی کی 22ویں سالگرہ پر اہلیہ ڈاکٹر فریال کا شکریہ

لاہور (عکس آن لائن)قومی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان و بولنگ کوچ وقار یونس نے شادی کی 22ویں سالگرہ پر اہلیہ ڈاکٹر فریال کا شکریہ ادا کیا ہے۔وقار یونس نے ٹوئٹر پر اپنے بچوں اور اہلیہ کے ساتھ ایک تصویری کولاج شیئر کیا، اور بتایا کہ ہماری شادی کو 22 برس مکمل ہوگئے ہیں۔انہوں نے اہلیہ کیلئے اپنے ٹوئٹ میں لکھا کہ 22 سال آپ میرے اور 3 خوبصورت ہمارے ساتھیوں کے ساتھ رہیں، اس کیلئے ہم آپ کا شکریہ ادا کرتے ہیں۔

وقار یونس نے اپنے ٹوئٹ میں مختلف ہیش ٹیگ کا استعمال کرتے ہوئے اہلیہ کو شادی کی سالگرہ کی مبارکباد بھی دی۔یاد رہے کہ وقار یونس اور فریال 10 فروری 2000ء میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے، ان کے 3 بچے ہیں،وقار یونس کی اہلیہ فریال ڈاکٹر ہیں اور ایمرجنسی فزیشن کہلاتی ہیں۔وقار یونس کے ٹوئٹ پر مداحوں سمیت کھلاڑیوں کی بڑی تعداد بھی انہیں شادی کی سالگرہ کی مبارکباد دے رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں