عطااللہ تارڑ

وفاقی کابینہ کی تشکیل 48 سے 72 گھنٹوں میں ہو جائے گی، عطا تارڑ

اسلام اباد (عکس آن لائن) پاکستان مسلم لیگ (ن)کے رہنما عطا تارڑ نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل 48 سے 72 گھنٹوں میں ہو جائے گی۔

ایک انٹرویو میںعطا تارڑ نے کہا کہ وفاقی کابینہ کی تشکیل 48 سے 72 گھنٹوں میں ہو جائے گی جبکہ قلمدان سونپنے کے حوالے سے ابھی قیاس آرائیاں کی جارہی ہیں۔انہوں نے کہا کہ ایم کیو ایم کے ساتھ کافی حد تک معاملات طے پاچکے ہیں ۔

ایک سوال پر انہوںنے کہاکہ دھاندلی کے الزامات پر کمیشن بنانے سے معاملہ التوا میں چلا جائے گا، معاملہ ٹربیونلز میں جانا چاہیے جبکہ تحریک انصاف کو اخلاقی طور پر قوم سے معافی مانگنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں