وزیراعظم

وفاقی کابینہ کل غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کیلئے اقدامات کا اعلان کرے گی، وزیراعظم

اسلام آباد(عکس آ ن لائن ) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ تنخواہ دار طبقے کی مشکلات کا ادراک ہے، حکومت (کل)منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی، چینی اور آٹے کی قیمتوں میں اضافے سے متعلق تحقیقات شروع کی جا چکی ہیں۔

اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ مجھے ان مشکلات کا ادراک ہے جن کا تنخواہ دار طبقے سمیت مجموعی طور پر عوام کو سامنا ہے چنانچہ میں نے فیصلہ کیا ہے کہ کچھ بھی ہوجائے، میری حکومت منگل کو کابینہ کے اجلاس میں عوام کیلئے بنیادی غذائی اجناس کی قیمتوں میں کمی کی خاطر مختلف اقدامات کا اعلان کرے گی۔اسی اثنا میں تمام متعلقہ حکومتی ادارے آٹے اور چینی کی قیمتوں میں اضافے کے اسباب کی جامع تحقیقات کا آغاز کرچکے ہیں۔ قوم اطمینان رکھے کہ ذمہ داروں کا بھرپور محاسبہ کیا جائے گا اور انہیں قرار واقعی سزا دی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں