ڈاکٹرظفرمرزا

وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی تنظیم نو کی منظوری دیدی ہے، ڈاکٹر ظفر مرزا

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ نے وزارت صحت کی تنظیم نو کی منظوری دے دی ، وزارت نیشنل ہیلتھ سروسز ریگولییشن اینڈ کوآرڈینیشن کا نام تبدیل کرنے کا اصولی فیصلہ کرلیا ہے، اب وزارت کا نام منسٹری آف ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ہوگا۔ وزارت صحت کی طرف سے جاری بیان میں معاون خصوصی نے کہا کہ صحت کے شعبے میں اصلاحات جاری ہیں اور وزارت میں ٹیکنیکل اور انتظامی عہدوں میں عدم توازن تھا، 80 فیصد انتظامی نوعیت کے عہدے تھے جبکہ 20 فیصد تیکنیکی نوعیت کے تھے۔

ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا 80 فیصد افسران اور سٹاف کا کوئی تحقیقی پس منظر نہ تھا، منظور شدہ تجویز میں تیکنیکی سٹاف 70 جبکہ دیگر 30 فیصد ہے۔ وزارت میں صحت کے تربیت یافتہ اور مطلوبہ قابلیت رکھنے والے ماہرین کی کمی تھی۔ انہوں نے کہا کہ ٹیکنیکل عملے کیلئے کوئی سروس کیریئر نہ تھا، کابینہ نے سول سروس کے دیگر گروپ کی طرز پر قومی ہیلتھ سروس گروپ کے قیام کی منظوری بھی دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں