غلام سرور خان

وفاقی کابینہ میں بددیانت لوگ موجود ہیں جوباتیں باہرلیک کرتے ہیں ۔ غلام سرور خان

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے کہا ہے کہ وفاقی کابینہ میں بھی بددیانت لوگ موجود ہیں جو کابینہ کی باتیں باہرلیک کرتے ہیں وہ خطرے میں ہیں۔ ایک نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ ڈسپلن اورکرپشن پر کسی وزیر کو معاف نہیں کیا جائے گا ۔

سب ریڈارمیں ہیں آئی بی اوردیگر ادارے وزیراعظم کو رپورٹ کرتے ہیں۔ کسی کا کوئی حق نہیں بنتا کہ اپنی پارٹی کیخلاف بیان بازی کرے ۔ اگر پارٹی پالیسیوں پر اعتراض ہے تو پارٹی کے اندر فورمز ہیں ۔ غلام سرور نے کہاکہ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سے ساڑھے 8لاکھ لوگ مستفید ہوتے رہے ۔ ڈیڑھ لاکھ کے قریب سرکاری افسران بھی اس پروگرام سے فائدہ اٹھاتے رہے اور مستحقین کا حق مارتے رہے۔ پاکستان تحریک انصاف سب مافیا کیخلاف ہے اصل ملک دشمن درمیانہ طبقہ بھی ہے۔ مافیاز کیخلاف کارروائی ہوگی چاہے وہ ہماری پارٹی کی کیوں نہ ہو۔ عمران خان اس معاملے پر سمجھوتہ کرنے والے آدمی نہیں ہیں۔ وزیراعظم نے خیبرپختونخوا کے 3 وزراء کیخلاف ایکشن لیا ہے۔ آٹا بحران میں ملوث افراد کیخلاف انکوائری رپورٹ جلد منظر عام پر آجائے گی۔

شریف فیملی نے بنیاد ہی بددیانتی پررکھی ہے ۔ بددیانت خاندان ہے سیاست میں آکر بھی انہوں نے بددیانتی متعارف کروائی کاروبار میں بھی بددیانتی کی وجہ سے آگے بڑھے۔ انہوں نے کہاکہ مافیاز کیخلاف جنگ ہم اپنے گھر سے شروع کریں گے ۔ شوگر انڈسٹریز میں بھی کوئی غلط ہے تو اس کیخلاف کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں