عمران خان

وفاقی پولیس نے عمران خان کو 9 مختلف مقدمات میں تفتیش کیلئے آج او رکل طلب کرلیا

لاہور/اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی پولیس نے پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کو 9 مختلف مقدمات میں تفتیش کے لئے(منگل ، بدھ)11 اور 12 اپریل کو طلب کرلیا۔سابق وزیر اعظم عمران خان کے خلاف وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے سی ٹی ڈی سمیت 9 تھانوں میں مقدمات درج ہیں، ان مقدمات میں تفتیش کے لیے وفاقی پولیس نے چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو طلب کر لیا ہے۔

اسلام آباد پولیس نے عمران خان کو 2 مقدمات میں 11 اپریل اور 7 کیسز میں 12 اپریل کو بلایا ہے، وفاقی پولیس نے عمران خان کو شامل تفتیش ہونے کے لئے نوٹسز بھجوا دئیے ہیں، تمام نوٹسز عمران خان کی رہائش گاہ زمان پارک بھجوائے گئے ہیں۔تھانہ رمنا میں درج مقدمے میں عمران خان کو 2 مقدمات میں 11 اپریل کو طلب کیا گیا ہے جبکہ پولیس لائنز میں بھی 11 اپریل کو 12 بجے بلایا گیا ہے،

اس کے علاوہ چیئرمین پی ٹی آئی کو سی ٹی ڈی میں درج مقدمے میں بھی طلب کرلیا گیا ہے۔عمران خان کو 12 اپریل کو تھانہ کھنہ میں درج مقدمے میں طلب کیا گیا اور انہیں اپنے ہمراہ تمام دستاویزات لانے کی ہدایات بھی کی گئی ہے۔نوٹسز میں کہا گیا ہے کہ عمران خان پیش ہو کر اپنا موقف دیں، پیش نہ ہونے کی صورت میں قانونی کارروائی ہوگی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں