دیامر بھاشا ڈیم

وفاقی وزیر منصوبہ بندی کی دیامر بھاشا ڈیم پر کام مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت

اسلام آباد(عکس آن لائن)وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی اسد عمر نے ہدایت کی ہے کہ دیامر بھاشا ڈیم پر کام مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدمات اسد عمر کی زیرِ صدارت دیامر بھاشا ڈیم سے متعلق جائزہ اجلاس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔

اجلاس میں وزیر اعلی خیبر پختون خواہ محمود خان، اور وزیرِ اعلی گلگت بلتستان حافظ حفیظ نے وڈیو لنک کے توسط سے شرکت کی۔ اجلاس کے شرکا کو منصوبے کی زمین کے حصول کے علاوہ تعمیراتی ٹھیکوں کے حوالے سے کیے جانے والے کاموں کے متعلق بریفنگ دی گئی۔ وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی نے کام کو مقررہ مدت میں مکمل کرنے کی ہدایت کی۔ واپڈا کے حکام نے شرکا کو زمین کی خریداری، آباد کاری اور دیگر پہلووں کے متعلق تفصیلی بریفنگ دی۔ شرکا کو بتایا گیا کہ یہ منصوبہ 6 بڑے حصوں میں منقسم ہے اور ہر حصے کے لئے علیحدہ علیحدہ ٹھیکے مشاورت کے بعد دیے جائیں گے۔

شرکا نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ دیامر بھاشا ڈیم کے قومی ضرورت کے منصوبے کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے گا اور تمام اسٹیک ہولڈرز اس سلسلے میں واپڈا کو ضروری اعانت فراہم کریں گے۔ وزارت منصوبہ بندی، توانائی اور واپڈا کے اعلی حکام بھی اس اجلاس میں شریک ہوئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں