یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن

وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن کے ذریعے عوام کو بڑا ریلیف

لاہور(عکس آن لائن) وفاقی حکومت کا یوٹیلیٹی سٹورزکارپوریشن آف پاکستان کے ذریعے عوام کو بڑا ریلیف، یوٹیلیٹی اسٹورز پر 688اشیا کی قیمتوں میں کمی کردی۔تفصیلات کے مطابق یوٹیلیٹی سٹورز پر چاول 10اور ٹوٹہ چاول 5روپے فی کلو سستے کردئیے گئے جبکہ یوٹیلیٹی سٹورز پر فروخت ہونے والے مختلف برانڈ کے مشروبات، ٹوتھ پیسٹ، صابن، مصالہ جات، سرف اور کیچپ سمیت دیگر اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں بھی کمی کی گئی

یوٹیلیٹی سٹورز کی طرف سے مختلف برانڈ کی اشیا ضروریہ کی قیمتوں میں 5 سے 7 فی صد تک رعایت کی گئی، تاہم دالوں، آٹے اور چینی کی قیمتوں میں کوئی کمی نہیں گئی درجہ سوم کے کوکنگ آئل کی قیمت میں 5 وپے فی لیٹر کا اضافہ کردیا جس کے بعد یوٹیلیٹی سٹورز پر درجہ سوم کے کوکنگ آئل کی قیمت 215 روپے ہوگئی ملازمین کا کہنا ہے کہ رمضان سے قبل دی گئی سبسڈی کو رمضان پیکیج میں شامل کیا جائے گا، شہری کہتے ہیں کہ حکومت یوٹیلیٹی سٹورز پر آٹا، چینی اور دالوں کی قیمتوں میں بھی کمی کرے اور دالوں کی فراہمی کو بھی یقینی بنائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں