سالک حسین

وفاقی حکومت کا اس آپریشن سے کوئی لینا دینا نہیں،چوہدری سالک حسین

اسلام آ باد (عکس آن لائن ) چوہدری شجاعت حسین کے صاحبزادے اوروفاقی وزیرسالک حسین نے کہا ہے کہ نوازشریف پرویز الہی کیلئے چوہدری شجاعت حسین کے کہنے پرمانے، پرویز الہی کہتے تھے چھوڑو مونس الہی کی وزارت اعلی پکی کرکے آو ، مونس الہی نے اپنے والد کو غلط ٹریک پرلگایا،ہم سب سے بھی غلط بیانی کی ۔

نجی ٹی وی کوانٹرویودیتے ہوئے وفاقی وزیرسالک حسین کا کہنا تھا کہ میں پرویز الہی کی جگہ ہوتا تو ہنس کر گرفتاری دے دیتا۔ چوہدری سالک حسین نے کہا دیکھنا چاہیے اینٹی کرپشن نے اتنا بڑاآپریشن کیا اس کیس میں ہے کیا؟ وفاقی حکومت کا اس آپریشن سے کوئی لینا دینا نہیں۔وجاہت حسین نے اپنے بڑے بھائی کیخلاف پارٹی صدارت کیلئے کیس کررکھا ہے۔

وجاہت حسین پارٹی صدارت کی لڑائی لڑرہے ہیں،بیٹاپی ٹی آئی سے ٹکٹ مانگ رہا ہے،چوہدری وجاہت کے وکیل عامرسعید چوہدری شجاعت کے گھر ہونے والے آپریشن کی نگرانی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم والے دن رات کہتے تھے آپ نے مکرنانہیں،حلف دو،ہم نے حلف دیئے کہ پرویزالہی کی طرف سے ہی آئے ہیں،کے پی کے کو سب بھول گئے ہیں کہ وہاں بھی الیکشن ہونے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں