احسن اقبال

وفاقی حکومت پسماندہ اضلاع کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہے ،احسن اقبال

اسلام آباد(نمائندہ عکس ) وفاقی وزیر منصوبہ بندی وترقی احسن اقبال نے کہا ہے کہ 2017میں گزشتہ دور حکومت میں پہلی دفعہ پاکستان میں غربت کو ضلعوں کی سطح پر سروے کے نتیجے میں معلوم کیا تھا ، غربت کی لکیر صوبوں کی سطح پر ہوتی تھی ۔ پیر کے روز اسلام آبادمیں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا پہلی بار غربت کو ضلعوں کی سطح پر پلاٹ کیا گیا ، اس سروے کے نتیجے کو بروئے کار لانے کیلئے اس سال بجٹ میں ایک نئے منصوبے کا آغاز کیا گیا ، اس منصوبے کے ذریعے پاکستان میں تیز رفتار ترقی کا منصوبہ شروع کرنے جارہے ہیں، اس مقصد کے تحت ترقی پذیر اور ترقی یافتہ چیزوں کا خاتمہ کیا جاسکے اور استحکام کو آگے بڑھائیں ، یہ پاکستان کا پہلا ترقیاتی منصوبہ ہے ، جو پسماندہ ترین اصلاع کو سماجی و معاشی ترقی کیلئے ٹارگٹ کررہے ہیں۔

اس منصوبے سے قبل عوامی نمائندوں کا اعتماد ضروری تھا ۔ اگلے تین چار ماہ میں یہ ضلع کا معائنہ کیا جائیگا ، تاکہ ہر ضلع کی کیفیت کو معلوم کیا جاسکے ۔ یہ جاننا چاہتے ہیں کہ ہر ضلع کی بنیاد پر ضروریات کیا ہیں، وفاقی حکومت پسماندہ اضلاع کی سماجی اور معاشی ترقی کیلئے کوشاں ہے ، اضلاع کے پسماندہ رہنے کی وجوہات جاننے کے بعد کمی دور کریں گے، پسماندہ اضلاع میں 11بلوچستان جبکہ 5اضلاع صوبہ سندھ کے ہیں ، 20 پسماندہ اضلاع میں 3خیبر پختونخوا اور ایک پنجاب سے ہے ، پہلے مرحلے کو اگلے پانچ سالوں میں ان عدالتوں کی جامع منصوبہ بندی کیلئے ایجادات کا آغازکیا گیا ہے ، اس میں تعلیم ، صحت ا،انفراسٹکچر اور روز گار شامل ہے ، جس ضلع کی کمی ہوگی اسے پورا کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں