سعید غنی

وفاقی حکومت نے جوفیصلے کیے ان پرعمل کریں گے،سعید غنی

کراچی(عکس آن لائن)سندھ کے وزیر تعلیم سعیدغنی نے کہاہے کہ وفاقی حکومت نے جوفیصلے کیے ان پرعمل کریں گے، شہریوں نے ذمے داری کا ثبوت نہیں دیا توحالات اورخراب ہوسکتے ہیں۔خصوصی گفتگوکرتے ہوئے سعیدغنی نے کہاکہ وفاقی حکومت نے جو فیصلے کیے ان پرعمل کریں گے اور ایس اوپیزپرسختی سے عمل کرائیں گے۔

خدانخواستہ اگر حالات زیادہ خراب ہوئے تو صوبہ مزید اقدامات کرے گا، اقدامات پروفاقی حکومت اور صوبوں کو اعتماد میں لیں گے ، ابھی بھی حالات ہمیں خرابی کی طرف جاتے نظرآرہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ شہریوں نے ذمہ داری کاثبوت نہیں دیا توحالات اورخراب ہوسکتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں نے پہلے دن ہی کہاتھاکہ میرابس چلے تولوگوں کوگھروں میں بندکردوں، سندھ نے سب سے پہلے لاک ڈائون کیا جس کے اثرات دیکھ سکتے ہیں، سندھ کے لاک ڈائون کے بعددیگرصوبے لاک ڈائون کی طرف گئے۔

سعید غنی نے کہا کہ سندھ کے ساتھ اب بھی پنجاب کے پی نے لاک ڈائون کی حمایت کی، ہم مکمل طورپرلاک ڈائون نہیں کرپارہے لوگوں باہر نکلتے ہیں، یہ وقت کوروناکی وبا کا پھیلائو روکنے اور لوگوں کو بچانے کا ہے۔انہوں نے کہاکہ اس وقت جوفیصلہ کیاگیاہے وہ پاپولرفیصلہ نہیں ہے، پاپولرنہیں ہے تواس کامطلب اس فیصلے سے سب متفق نہیں ہیں، ہم نے مریض کوٹریک کیاتووہ کن لوگوں سے ملاٹریس کرتے ہیں۔صوبائی وزیر نے کہا کہ تمام چیزوں کے ایس او پیز بنا رہے ہیں، جن پر سختی سے عمل کرائیں گے، تکلیف بھی ہے اور نقصان بھی ہورہاہے، ہم نے لاک ڈائون کے فیصلے مجبوری میں کیے تھے۔انہوں نے کہاکہ ہمیں کوشش کرنی ہے ایساراستہ نکلے کہ کام چل جائے، لوگوں کی حفاظت کے ساتھ کاروبارکوبھی دیکھناہے، معلوم ہے، مسائل ہیں لیکن سوچ سمجھ کرفیصلے کرنا ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں