خادم حسین

وفاقی بجٹ میں خام مال پر ڈیوٹیوں کا خاتمہ ،ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے خادم حسین

لاہور (عکس آن لائن )سینئر نائب صدر فیروز پور بورڈ خادم حسین نے وفاقی حکومت کی طرف سے صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال پر ڈیوٹیوں میں کمی اور سیلز ٹیکس میں کمی کی خبروں کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ وفاقی بجٹ میں صنعتی شعبہ میں استعمال ہونے والے درآمدی خام مال پر ڈیوٹیوں کا خاتمہ کرنے کے ساتھ ساتھ ٹیکسوں میں چھوٹ دی جائے ۔بجٹ میں سیلز ٹیکس کو سنگل ڈیجٹ پر لایا جائے کیونکہ سیلز ٹیکس میں مسلسل اضافہ سے اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ سے ملک میں ہوشربا مہنگائی جنم لے رہی ہے ۔ ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

خادم حسین نے کہا کہ بینکوں سے اپنی ہی رقم کے لین دین پر ودھ ہولڈنگ ٹیکس کا خاتمہ کیا جائے اور شرح سود میں کمی کرکے 7فیصد سے کم کرکے 5فیصد پر لایا جائے ۔انہوںنے کہا کہ کورونا زدہ معیشت چھ ہزار ایک سو ارب کے ٹیکس کا بوجھ اٹھانے سے قاصر ہے اس لیے آئندہ سال کیلئے ٹیکس اہداف پر نظرثانی کی جائے کورونا زدہ معیشت پر کوئی ٹیکس نہ لگایا جائے اور بجلی و گیس کی قیمتوں میں کمی کرکے صنعتی شعبہ کو ریلیف دیاجائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں