وسیم اکرم

وسیم اکرم نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے

کراچی(عکس آن لائن) سابق کپتان وسیم اکرم نے پشاور زلمی کے کپتان بابراعظم کی تعریفوں کے پل باندھ دیئے۔ایک انٹرویومیں سابق کپتان وسیم اکرم سے ایک مداح نے سوال کیا کہ بابراعظم کو بالنگ کروانے سے متعلق اپکی حکمت عملی کیا ہوتی؟ جس پر انہوں نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بابراعظم کا شمار دنیا کے تین ٹاپ بلیبازوں میں ہوتا ہے اور اچھے شارٹس کھیلتے ہیں۔

وسیم اکرم نے کہا کہ بابراعظم بالکل برائن لارا اور سچن ٹنڈولکر کی طرح ہیں، وہ کوئی ہٹر نہیں جو ایک خراب گیند پر وکٹ گنوادیں بلکہ اچھی گیندوں پر اچھے شارٹس کھیلنے کی اہلیت رکھتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ یہ تینوں بلے باز ایک بالرز کو وکٹ لینے کا بہت کم موقع دیتے ہیں البتہ آپ انہیں ابتدائی اوورز میں انہیں اٹیک کریں تاکہ اندازہ ہو کہ وہ سیٹ ہیں یا مشکل میں!

پھر آپکو وکٹ مل سکتی ہے کیونکہ باز و اوقات پچ سے بھی بالرز کو مدد ملتی ہے۔واضح رہے کہ بابراعظم رواں پی ایس ایل میں سب سے زیادہ رنز اسکور کرچکے ہیں، انہوں نے ابتدائی 5 میچز میں 330 رنز بنائے ہیں جس میں اسلام آباد یونائیٹڈ کے خلاف 111 رنز کی اننگز بھی شامل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں