وزیر خارجہ

وزیر خارجہ کا امریکی ہم منصب سے ٹیلیفونک رابطہ ،دو طرفہ تعلقات ، افغانستان کی صورتحال سمیت دلچسپی کے علاقائی امور پرگفتگو

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خارجہ بلاول بھٹو زر داری نے امریکی ورزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن سے ٹیلیفون رابطہ کیا جس میں دو طرفہ تعلقات ، افغانستان کی صورتحال سمیت دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کل امریکی وزیر خارجہ انٹونی جے بلنکن کے ساتھ ٹیلی فونک گفتگو کی۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دوران گفتگو دو طرفہ تعلقات ، افغانستان کی صورتحال سمیت دلچسپی کے علاقائی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق دونوں وزراء نے دوطرفہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کیا اور وسیع البنیاد ایجنڈے پر عمل پیرا ہونے کی اپنی باہمی خواہش کا اعادہ کیا۔

ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے پاکستان میں سیلاب کے بعد 97 ملین ڈالر کی انسانی امداد فراہم کرنے پر امریکی حکومت کا شکریہ ادا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق وزیر خارجہ نے امریکی وزیر خارجہ کو پاکستان کی طرف سے بحالی اور تعمیر نو کے لیے کیے جانے والے اقدامات سے آگاہ کیا۔ترجمان کے مطابق وزیر خارجہ نے انٹونی جے بلنکن کو 9 جنوری 2023 کو جنیوا میں ہونے والی بین الاقوامی کانفرنس کے بارے میں آگاہ کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں