شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ نے کرونا سے صحت یابی کے بعد وزارت خارجہ میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کرونا سے صحت یابی کے

بعد وزارت خارجہ میں دوبارہ ذمہ داریاں سنبھالیں ۔سیکرٹری خارجہ سہیل محمود، اسپیشل سیکرٹری

معظم احمد خان، اور وزارت خارجہ کے سینئر افسران نے وزیر خارجہ کا پرتپاک استقبال کیا،سیکرٹری

خارجہ سہیل محمود نے وزیر خارجہ کو پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔وزیر خارجہ نے اپنی علالت کے دوران،

جلد صحت یابی کیلئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کے اظہار پر سیکرٹری خارجہ اور وزارت خارجہ کے

تمام افسران کا شکریہ ادا کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں