شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی کا ترکی میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ترکی میں زلزلے کے دوران قیمتی جانوں کے ضیاع پر اظہار افسوس کیا ہے ۔ اپنے بیان میں دفتر خارجہ نے کہاکہ مشکل کی اس گھڑی میں حکومتِ پاکستان اور پاکستانی عوام کی تمام تر ہمدردیاں ترک حکومت اور عوام کے ساتھ ہیں۔

مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ غمزدہ لواحقین کے ساتھ اظہار تعزیت کرتے ہیں مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہاکہ وزیر خارجہ نے زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لئے دعا کی ۔ انہوںنے کہاکہ دکھ کی اس گھڑی میں ترک بہن بھائیوں کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں،حکومت پاکستان ترک بھائیوں کی ہر ممکن مدد کیلئے تیار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں