شاہ محمود قریشی

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کاکینیڈا میں آتشزدگی کے واقعہ میں 7 پاکستانیو کے جاں بحق ہونے پراظہار افسوس

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈین صوبے میں آتشزدگی سے 7افراد کے جاں بحق ہونے پردکھ و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،متاثرہ خاندان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کی ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ۔

ہفتہ کو اپنے ایک بیان میں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کینیڈین صوبے البرٹا کے علاقے چیسٹرمیئر میں آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی نژاد کینیڈین خاندان کے 7افرادکے جاں بحق ہونے کی اطلاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خاندان کو ہر قسم کا تعاون فراہم کرنے کی ہدایات جاری کردیں۔

وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے کہا کہ آتشزدگی کے واقعہ میں پاکستانی شہریوں کے جانی نقصان پر دل گرفتہ ہوں ،آتشزدگی کے واقعہ کی تحقیقات کیلئے کینیڈین حکام کے ساتھ رابطے میں ہیں،دکھ کی اس گھڑی میں لواحقین کے غم میں برابر کے شریک ہیں ،میری ہدایت پر کینیڈا میں تعینات پاکستانی ہائی کمشنر اور پاکستانی قونصلیٹ وینکوور، متاثرہ خاندان کے ساتھ مسلسل رابطے میں ہے۔وزیرخارجہ نے اس واقعہ میں جاں بحق ہونیوالوں کیلئے مغفرت و بلندی درجات کی دعاکی اور غمزدہ خاندان کے ساتھ اظہار تعزیت بھی کیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں