نیئر حسین بخاری

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے تیر نے مودی کو گھائل کر دیا ہے، نیئر حسین بخاری

اسلام آباد(عکس آ ن لائن)سیکرٹری جنرل پیپلزپارٹی سید نیر حسین بخاری نے کہا ہے کہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے تیر نے مودی کو گھائل کر دیا ہے۔ اپنے بیان میں نیئر حسین بخاری نے کہاکہ اتوار کووزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی کیلئے ملک بھر میں ریلیاں نکالی جائیں۔

انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے اقوام متحدہ میں مودی کو آئینہ دکھایا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ سے بھارتی انتہا پسند پارٹی بی جے پی کو آگ لگ گئی ہے،(آج)اتوار کو وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے اظہار یکجہتی کیا جائے گا ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں