وزیر اعلی عثمان بزدار

وزیر اعلی پنجاب نے وزرا سے کارکردگی رپورٹ طلب کر لی

لاہور(عکس آن لائن)وزیر اعلی عثمان بزدار نے صوبائی وزرا سے 2سالہ کارکردگی رپورٹ طلب کر لی، صوبائی وزرا کو اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ تیار کر کے وزیراعلی آفس پیش کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی عثمان بزدار نے کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کے حوالے سے گائیڈ لائنز جاری کر دیں، صوبائی وزرا جاری کردہ گائیڈ لائنز کے تناظر میں اپنے محکموں کی کارکردگی رپورٹ تیار کریں گے، پالیسی ریفارمز اور اہم اقدامات پر پیشرفت کے حوالے سے کارکردگی رپورٹ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی، ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے حوالے سے بھی محکمے معلومات فراہم کریں گے۔

محکمے آٹومیشن اور آ ن لائن سروس ڈلیوری پر پیشرفت کی بھی رپورٹ دیں گے، پبلک پرائیویٹ پارٹنر شپ اور کاروبار میں آسانیاں پیدا کرنے کے لئے کئے گئے اقدامات کے بارے میں بھی محکمے تفصیلات دیں گے۔ صوبائی وزرا سے عوام کی فلاح و بہبود اور انہیں سہولتیں مہیا کرنے کیلئے کئے جانے والے خصوصی اقدامات کے بارے میں بھی رپورٹ طلب کی گئی ہے۔ وزیر اعلی کی جانب سے صوبائی وزراءسے موجودہ قانون سازی میں ترامیم اور نئی قانون سازی کے حوالے سے بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں، صوبائی وزرا کفایت شعاری کے لئے کئے گئے اقدامات کی بھی رپورٹ پیش کریں گے۔ محکموں میں اصلاحات اور مستقبل کے اہداف کے بارے میں بھی تفصیلات مانگی گئی ہیں، کارکردگی رپورٹ عوام کے سامنے پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں