نعیم الحق

وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق طویل علالت کے بعد انتقال کر گئے

کراچی ( عکس آن لائن ) وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق طویل علالت کے بعد کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔ گورنر سندھ ، وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی اور دیگر نے ان کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق کینسر کے مرض میں مبتلاء تحریک انصاف کے سینئر رہنماء اور وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق ہفتہ کے روز کراچی کے نجی ہسپتال میں انتقال کر گئے ۔

نعیم الحق 70 سال کے تھے وہ وزیر اعظم عمران خان کے انتہائی قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے ان کے انتقال کی تصدیق گورنر سندھ نے کی جب کہ گورنر سندھ عمران اسماعیل اور وفاقی وزیر سائنس اینڈ ٹیکنالوجی چوہدری فواد حسین نے ان کے انتقال پر گہرے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اہل خانہ سے تعزیت کی اور دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوار رحمت میں جگہ اور لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں