وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم کی آسٹریا کے ہم منصب چانسلر کارل نیہامہ سے ٹیلیفونک گفتگو، افغان صورتحال دو طرفہ تعلقات پر تبادلہ خیال

اسلام آباد(عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم سب کی پہلی ترجیح ہے افغان انسانی بحران کیسے ٹالا جائے،

نجی ٹی وی کے مطابق ہفتہ کو وزیر اعظم عمران خان کی آسٹریا کے ہم منصب چانسلر کارل نیہامہ سے فون پر گفتگو ہوئی، گفتگو میں افغان صورتحال اور دو طرفہ تعلقات پر بات چیت ہوئی، وزیر اعظمعمران خان نے کہا کہ ہم سب کی پہلی ترجیح ہے افغان انسانی بحران کو کیسے ٹالا جائے۔

دوران گفتگو شمالی علاقہ جات میں سیاحت اور ٹیکنالوجی میں تعاون پر بھی بات چیت ہوئی۔دونوں رہنماﺅں کے درمیان افغانستان کو انسانی امداد فراہم کر کے ملک مستحکم کرنے پر گفتگو ہوئی، دو طرفہ تعلقات کا جائزہ لیا گیا اور اقتصادی تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔وزیر اعظم نے آسٹرین ہم منصب کو دورہ پاکستان کی دعوت دی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں