عمران خان

وزیر اعظم کا چینی مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھنے کا اعلان

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے چینی مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ اتوار کو عوام سے براہ راست گفتگو میں وزیراعظم نے ایک بار پھر چینی مافیا کے خلاف بھرپور کارروائی جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چینی کی قیمتیں مصنوعی طور پر بڑھائی جاتی ہیں،

جس سے لوگوں کا خون چوسہ جاتاہے، مافیاز ذخیرہ اندوزی کرتے ہیں جس سے مہنگائی بڑھتی ہے، ملک میں چینی موجود ہوتی ہے مگر قیمتیں اوپر جانا شروع ہوجاتی ہیں، آپ کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہم ہر وقت اس پر کنٹرول کررہے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں