فیاض چوہان

وزیر اعظم نے ڈیووس میں کشمیر کا سفیر ہونے کا حق ادا کیا، فیاض چوہان

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے ڈیووس میں کشمیر کا سفیر ہونے کا حق ادا کر دیا ہے، نئے پاکستان کی پہچان سیاحت کے مواقع اور سرمایہ کاری کا سازگار ماحول ہے۔

لاہورسے جاری بیان میں انہوں نے کہا ہے کہ مقبوضہ کشمیر پر وزیر اعظم کی سفارت کاری پوری دنیا کو متوجہ کر رہی ہے۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے دنیا کو بتادیا ہے کہ پاکستان امن کا داعی ہے، اب وہ کسی جنگ کا حصہ نہیں بنے گا۔فیاض چوہان نے بتایا کہ نئے پاکستان کی پہچان سیاحت کے مواقع اور سرمایہ کاری کا سازگار ماحول ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں