وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان 6 نومبر کو حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کرینگے

لاہور(عکس آن لائن) وزیر اعظم پاکستان عمران خان 6 نومبر بروز جمعہ کو دن گیارہ بجے حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کا افتتاح کریںگے۔ حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کو تین سو ملین کی لاگت سے تعمیر کیاگیاہے۔ یہ ریلوے اسٹیشن دو فلورز پر مشتمل ہے جن میں گرانڈ فلور اور فرسٹ فلور شامل ہیں۔ اس کا کورڈ ایریا 24502 مربع فٹ ہے ۔

مسافروں کی سہولت کے لیے صاف اور ٹھنڈے پانی کے پلانٹ لگائے گئے ہیں۔اس کے علاوہ ویٹنگ ایریا کے ساتھ کیٹین /کیفے بھی تعمیر کیاگیا حسن ابدال ریلوے اسٹیشن کی پانی کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ایک نیا ٹیوب ویل بھی لگایا گیاہے۔ ریلوے اسٹیشن کی 101610مربع فٹ پر مشتمل بانڈری کو بھی بہتر بنایا گیاہے۔

بجلی کی بلاتعطل فراہمی کے لیے تین سو کے وی کا ایک جنریٹر بھی لگایاگیاہے تاکہ بجلی کی روانی میں کوئی خلل نہ پڑے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں