وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل ہوگا ، نو نکاتی ایجنڈا جاری

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس کل منگل کو ہوگا ،کابینہ اجلاس میں ملکی سیاسی معاشی صورتحال پر غور ہوگا۔

تفصیلات کے مطابق ،وفاقی کابینہ اجلاس کا 9 نکاتی ایجنڈا جاری کردیا گیا،کابینہ اجلاس میں نیا پاکستان ہاؤسنگ اتھارٹی کے منصوبوں پر بریفنگ دی جائے گی۔ایجنڈا کے مطابق اے ایچ ایس انٹرنیشنل ائیر لائن کی لائسنس کی تجدید نو کا فیصلہ ہوگاجبکہ تاریخی یادگاروں کو محفوظ بنانے کیلئے انڈیا سے مخصوص پتھر منگوانے کی منظوری کابینہ ایجنڈا میں شامل، وزیر اعظم ایجوکیشن ریفارمز پروگرام کے تحت بسوں کی آپریشنل پالیسی منظوری کیلئے کابینہ میں پیش ہوگی،

اسلام آباد میں لاپتہ افراد سے متعلق انٹرا کورٹ اپیل پر کابینہ کو بریفنگ دی جائے گی،متبادل تنازعاتی حل ایکٹ کے تحت غیرجانبدرانہ پینل کی تعیناتی کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،کابینہ سی پیک سے متعلق کمیٹہ کے26 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ، ای سی سی کے 28 جنوری کے فیصلوں کی توثیق کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ،کابینہ کمیٹی برائے قانونی مقدمات کے 21 جنوری کے فیصلوں کی توثیقی کی منظوری دے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں