ترکی میں زلزلے

وزیر اعظم عمران خان کا ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسو س

اسلام آباد(عکس آن لائن ) وزیر اعظم عمران خان، وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار اور وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے نے ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسو س کرتے ہوئے کہا مشکل گھڑی میں ترک قیادت اور ترک عوام کے ساتھ ہیں،ترک بہن بھائیوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ترکی میں زلزلے سےجانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے کہا مشکل گھڑی میں ترک قیادت اور ترک عوام کے ساتھ ہیں۔

وزیراعظم عمران خان پاکستان کی جانب سے ترکی سے اظہاریکجہتی کرتے ہوئے غم زدہ خاندانوں سے ہمدردی کااظہار بھی کیا۔وزیر خارجہ شاہ محمود نے ترکی میں زلزلے سے جانی و مالی نقصان پر اظہارافسوس کرتے ہوئے جاں بحق افرادکی مغفرت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی اور کہا ترک بہن بھائیوں کےغم میں برابر کے شریک ہیں۔وزیراعلی پنجاب عثمان بزدار نے بھی ترکی میں زلزلے سے جانی نقصان پراظہارافسوس کرتے ہوئے کہادکھ کی گھڑی میں غمزدہ ترک بھائیوں کے ساتھ ہیں، تمام ہمدردیاں جاں بحق افراد کے لواحقین اور زخمیوں کے ساتھ ہیں، سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں