وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان کا ترسیلات زر سے متعلق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیر اعظم عمران خان نے ترسیلات زر سے متعلق بیرون ملک مقیم پاکستانیوں سے اظہار تشکر کرتے ہوئے کہاہے کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت بے مثال ہے۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر انہوں نے کہا کہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی پاکستان سے محبت اور وابستگی بے مثال ہے، آپ نے تمام ریکارڈ توڑ کر کووڈ کے باوجود مسلسل 10 ماہ 2 ارب ڈالر سے زائد بھیجے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کی ترسیلات زر مارچ میں بڑھ کر 2 ارب 70 کروڑ ڈالر ہوگئیں جو گزشتہ برس کے مقابلے میں 43 فیصد زیادہ ہیں۔وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ رواں مالی سال میں اب تک آپ کی ترسیلات زر میں 26 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں