وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان سے چین کے نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین کی ملاقات

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن کے چیئرمین حہ لی فنگ نے جمعہ کے روز وزیر اعظم عمران خان سے  ویڈیو ملاقات کی ہے ۔ چینی میڈ یا کے مطا بق عمران خان اس وقت  بیجنگ سرمائی اولمپکس کی افتتاحی تقریب میں شرکت کے لیے چین میں موجود ہیں۔

جناب حہ لی فنگ نے وزیراعظم جناب عمران خان اور پاکستانی دوستوں کو چینی نئے سال کی مبارکباد پیش کی۔ دونوں فریقین نے اپنی اپنی ملکی معاشی صورتحال، چین پاکستان اقتصادی و تجارتی تعلقات اور چین پاکستان اقتصادی راہداری کی تعمیر پر تبادلہ خیال کیا۔ ملاقات میں فریقین نے ویڈیو کے ذریعے صنعت اور گوادر پورٹ پر تعاون کی دستاویز پر دستخط کیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں