وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم عمران خان آئندہ بدھ کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان آئندہ بدھ کو گلگت بلتستان کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور،سیف اللہ نیازی بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہوں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان گلگت بلتستان کابینہ کی حلف بردادی تقریب میں شرکت کریں گے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ گلگت بلتستان کابینہ کی حلف برداری تقریب بدھ کو ہوگی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان نے گلگت بلتستان کابینہ کی تشکیل کی منظوری بھی دیدی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ راجہ محمد زکریا,حاجی شاہ بیگ,جاوید مناوا, وزیر کلیم,راجہ اعظم کابینہ مین شامل ہونگے ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ فتح اللہ ،راجہ ناصر عباس، سہیل عباس، شمس لون کو بھی کابینہ میں شامل کرلیا گیا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم دورہ گلگت بلتستان کے دوران وزیر اعلیٰ اور کابینہ ارکان سے ملاقاتیں کریں گے ۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان کا انتخابی عمل 30 نومبر بروز پیر کومکمل ہوجائے گا

اپنا تبصرہ بھیجیں