وزیر اعظم عمران خان

وزیر اعظم سے پیر نور الحق قادر ی کی ملاقات ، علماء اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت

اسلام آباد (عکس آن لائن) وزیر اعظم عمران خان نے وزارتِ مذہبی امور کو کرونا کے حوالے سے علماء اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ہے ۔ جمعہ کو وزیر اعظم عمران خان سے وزیرِ مذہبی امور پیر نور الحق قادری نے ملاقات کی جس میں وزیر اعظم نے وزارتِ مذہبی امور کو کرونا کے حوالے سے علماء اور این سی او سی کے ساتھ مسلسل رابطے میں رہنے کی ہدایت کی ۔ انہوںنے کہاکہ وزارتِ مذہبی امور علماء و مشائخ کو کرونا کے پھیلاؤ کے اعشاریوں کی فراہمی یقینی بنائے تاکہ دینی مواعظ اور خطبات میں کرونا ایس او پیز پر عملدرامد کی تاکید منبر کے ذریعے ممکن ہو۔ اس موقع پر یہ بات بھی واضح کی گئی کہ مساجد کو کسی صورت بند نہیں کیا جا سکتا تاہم کرونا ایس او پیز پر عملدرآمد کی تاکید ضروری ہے۔پیر نور الحق قادری نے وزیر اعظم سے علماء و مشائخ کونسل کی تنظیمِ نو پر بھی مشاورت کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں