سپیکر قومی اسمبلی

وزیر اعظم سے سپیکر قومی اسمبلی کی ملاقات ،ملکی پارلیمانی نظام پر تفصیلی گفتگو

اسلام آباد (عکس آن لائن)وزیرِ اعظم عمران خان سے سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے ملاقات کی جس میں ملکی پارلیمانی نظام پر تفصیلی گفتگو کی گئی وزیرِ اعظم نے اس موقع پر کہا کہ پارلیمان نا صرف قانون سازی بلکہ جمہوریت کے تسلسل کیلئے نہایت اہم اور ملک کا سب سے بڑا آئینی فورم ہے،

تمام جماعتوں کو پارلیمان کے تقدس اور جمہوری اقدار کی پاسداری کو یقینی بنانا چاہیے۔ انہوں نے مزید کہا کہ عوام پارلیمنٹ میں اپنے مسائل کی آواز اٹھانے کیلئے منتخب نمائندوں کی طرف دیکھتی ہے،پارلیمنٹ کی اصل طاقت عوام کی خدمت اور آئین کی پاسداری ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں