سعد رفیق

وزیر اعظم اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی ملاقات درست سمت میں ایک قدم ہے’ سعد رفیق

لاہور(عکس آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنما خواجہ سعد رفیق نے کہا ہے کہ وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلی خیبر پختونخواہ کی ملاقات درست سمت میں ایک قدم ہے۔

ایکس پر جاری اپنے بیان میںانہوں نے کہا کہ ایک دوسرے کو نیچا دکھانے کے کھیل میں ریاست کی نبض ڈوب رہی ہے ۔

اس نفرت آمیز کھیل کو پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ (ن)تقریباً دفن کر چکی تھیں لیکن بانی چیئرمین پی ٹی آئی نے حصول اقتدار کیلئے یہی ناجائز راستہ اپنایا، خود بھی پھنسے ، ریاست اور سیاسی برادری کو بھی پھنسا دیا۔

انہوںنے کہا کہ ایک دوسرے کو تسلیم کرنا ہی پڑے گا ،ریاستی معاملات پرمخالف سیاستدانوں کا مکالمہ جاری رہنا چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں