وزیراعلی پنجاب

وزیراعلی پنجاب نے کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ کیلئے مزید 4 نئی لیب کی منظوری دیدی

سرگودھا (عکس آن لائن) پاکستان میں کورونا وباء سے نمٹنے کیلئے پنجاب اس وقت دیگر صوبوں کے مقابلہ میں سب سے زیادہ ٹیسٹ کر رہا ہے۔اور کورونا کے تشخیصی ٹیسٹ میں مزید اضافہ کیلئے 4 لیب کے قیام کی منظوری دے دی گئی-

ذرائع کے مطابق وزیراعلی پنجاب سردار عثمان بزدار نے مزید 4 نئی لیب کی منظوری دی جس میں پہلے مرحلہ میں سیالکوٹ اور سرگودھا میں نئی لیبز بنائی جارہی ہیں-

جبکہ پنجاب میں 8 لیب فنکشنل ہونے سے روزانہ کی بنیاد پر کورونا ٹیسٹنگ کی صلاحیت 6 ہزار سے بڑھ چکی ہی- وزیراعلی نے کہا کہ کورونا وائرس کی وجہ سے وطن عزیز کو غیرمعمولی حالات کا سامنا ہے۔

کورونا وباء کو شکست دینے کے لئے عوام کا تعاون ناگزیر ہے- مارکیٹیں اور بازار کھلنے کے بعد عوام کو مزید ذمہ داری کا ثبوت دینا ہو گا- جتنی احتیاط کریں گے اتنا ہی شہری محفوظ رہیں گے-

اپنا تبصرہ بھیجیں