وزیراعلیٰ

وزیراعلیٰ پنجاب کی سرکاری اراضی پر قابض افراد کیخلاف بلاامتیاز کارروائی کی ہدایت

لاہور (عکس آن لائن) وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدارنے پنجاب بھر میں سرکاری اراضی پر قابض افراد کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کرنے کی ہدایات کر تے ہوئے کہا ہے کہ قبضہ مافیا کی سرکوبی کیلئے آخری حد تک جائیں گے۔

کرپشن کے ناسور کا خاتمہ ہماری حکومت کی ترجیح ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارصوبے کوکرپشن فری بنانے کیلئے پرعزم۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدارکی ہدایت پر محکمہ اینٹی کرپشن ان ایکشن۔ محکمہ اینٹی کرپشن نے وزیراعلی کو بریفنگ میں بتایا کہ گزشتہ 6 ماہ کے دوران ایک ارب 40کروڑ روپے مالیت کی تقریباً 1400کینال اراضی واگزار کرلی ہے.

جبکہ اینٹی کرپشن پنجاب کی موبائل ایپ پر 6 ماہ کے دوران2809 شکایات موصول ہوئیں اورشکایات پر 140انکوائریزشروع کی گئیں جبکہ 17لاکھ روپے کی کیش ریکوری بھی کی گئی۔وزیراعلی پنجاب نے کہا کہ موبائل ایپ کے ذریعے شکایات پر کارروائی کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

شہری اپنی حفاظت کیلئے شکایت کے اندراج کے لئے موبائل ایپ استعمال کریں۔ پنجاب میں کرپشن کے خلاف نو ٹالرنس کی پالیسی جاری رہے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں