وزیراعلیٰ عثمان بزدار

وزیراعلیٰ عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھرمیں بلند عمارتوں،پلازوںاوربڑے شاپنگ مالز میں فائر سیفٹی انتظامات کی انسپکشن ہوگی

لاہور(عکس آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی ہدایت پر صوبہ بھرمیں بلند عمارتوں،پلازوںاوربڑے شاپنگ مالز میں فائر سیفٹی انتظامات کی انسپکشن ہوگی۔

وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے محکمہ داخلہ پنجاب کوعمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے ہدایات جاری کردی ہیں۔وزیراعلیٰ کی ہدایات پرمحکمہ داخلہ پنجاب کی جانب سے ڈویژنل کمشنرزاوراضلاع کے ڈپٹی کمشنرز کو مراسلہ جاری کردیا ہے ۔وزیراعلیٰ عثمان بزدار نے کہا کہ تحصیل،ا ضلاع اورڈویژن کی سطح پر قائم تمام ہائی رائز بلڈنگز،پلازہ اورشاپنگ مالزکا جامع سروے کیا جائیگا۔ عمارتوں میں محکمہ داخلہ کی ہدایات کی روشنی میں فائر سیفٹی انتظامات کو چیک کیا جائے گا۔عمارتوں میں فائر سیفٹی انتظامات کی چیکنگ کیلئے سروے ٹیمیں تشکیل دی جائیں گی۔

انہوںنے کہا کہ سروے ٹیموں میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو،ڈسٹرکٹ آفیسر ایمرجنسی1122،سول ڈیفنس آفیسر، ڈویلپمنٹ اتھارٹیز/ محکمہ ہاؤسنگ کا نمائندہ اورڈسٹرکٹ آفیسرصنعت شامل ہوںگے۔سروے ٹیمیں عمارتوں میں فائر سیفٹی آلات اورحفاظتی انتظامات کا جائزہ لیںگی۔

بلند عمارتوں کی مینجمنٹ عمارتوں میں نصب فائرسیفٹی آلات کو فنکشنل رکھنے کی پابند ہوںگی۔انہوںنے کہا کہ مینجمنٹ عمارتوں میں ایمرجنسی اخراج کے راستے کے حوالے سے سیفٹی انتظامات کی بھی پابند ہوںگی۔ مینجمنٹ فائر فائٹنگ کیلئے عمارتوں میں اپنا سسٹم لگانے کی ذمہ دار ہوںگی۔متعلقہ اضلاع کی انتظامیہ اورسول ڈیفنس حکام فائر فائٹنگ کے انتظامات کی تسلسل سے مانیٹرنگ کرنے کے پابند ہوںگے۔عمارتوں میں فول پروف فائر سیفٹی انتظامات کا جائزہ لے کر حتمی رپورٹ وزیراعلیٰ آفس پیش کی جائے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں