وزیراعظم

وزیراعظم یو این سیکریٹری جنرل کی سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور

اسلام آ باد (نمائندہ عکس ) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ یو این سیکریٹری جنرل کی سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور ہیں ، یو این سیکریٹری جنرل سیلاب متاثرین کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔ اتوار کو سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے جاری کردہ ٹوئٹ پیغام میں وزیراعظم شہباز شریف نے لکھا کہ یو این سیکریٹری جنرل کی سیلاب متاثرین کی بے مثال معاونت پر مشکور ہیں۔

جاری کردہ ٹوئٹ میں وزیراعظم شہباز شریف لکھتے ہیں کہ انتونیو گوتریس کا دورہ سیلاب سے جنم لینے والے انسانی المیے سے متعلق آگاہی کیلئے اہم ہے۔

انہوں نے کہا کہ یو این سیکریٹری جنرل کے ہمدردانہ اور قائدانہ کردار نے بے حد متاثر کیا، پاکستان کو اس چیلنج سے نمٹنے کیلئے عالمی برادری کی مدد کی ضرورت ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا تھا کہ یو این سیکریٹری جنرل سیلاب سے بڑے پیمانے پر تباہی سے دلی طور پر رنجیدہ ہوئے اور سیلاب متاثرین کی آواز بن کر ابھرے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے بارے میں انہوں نے جو کہا اس پر دنیا کو توجہ دینی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں