لوڈ شیڈنگ

وزیراعظم کے نوٹس کے باوجود بجلی کی طویل لوڈشیڈنگ جاری

لاہور(نمائندہ عکس) وزیراعظم شہباز شریف کے نوٹس کے باوجود بجلی بحران میں کمی نہ آ سکی اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری ۔ پنجاب سمیت ملک بھر میں لوڈ شیڈنگ کا شیڈول جاری نہ ہو سکا اور مختلف شہروں میں 8 سے 14 گھنٹے بجلی کی بندش معمول بن گئی ہے۔

شہریوں کا شکوہ ہے کہ بار بار کی ٹرپنگ کی وجہ سے گھروں میں الیکٹرانکس کا سامان جلنے لگا ہے، گھروں کے پنکھے، ٹیوب لائٹس اور پانی کی موٹریں خراب ہونے لگی ہیں۔ این ٹی ڈی سی ذرائع کے مطابق بجلی کی پیداوار 20 ہزار میگا واٹ ہے جبکہ بجلی کی طلب 27 ہزار 300 میگا واٹ ہے، ملک میں 7 ہزار300 میگاواٹ کا شارٹ فال برقرار ہے۔ دوسری جانب ڈسٹری بیوشن کمپنیوں نے وزارت توانائی کو لوڈ شیدنگ کا ذمہ دار قرار دے دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں